اسرائیلی فوج مشرقی بیت المقدس کے فلسطینی گاؤں خان الاحمر کا محاصرہ کر کے اس علاقے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: صیہونی فوجیوں نے خان الاحمر جانے والے تمام داخلی راستوں کو بند کر دیا ہے اور وہ اس علاقے میں کسی بھی وقت انہدامی کاروائی شروع کر سکتے ہیں۔
اسرائیل کی انہدامی کارروائی کا مقصد مشرقی بیت المقدس میں واقع آخری فلسطینی گاؤں کو ختم کر کے وہاں صیہونی بستیاں تعمیر کرنا ہے۔
ادھر فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں خان الاحمر پہنچیں اور اسرائیلی فوجیوں کو انہدامی کارروائی کی اجازت نہ دیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے خان الاحمر گاؤں کو خالی کرانے اور رہائشی مکانات کو منہدم کرنے سے متعلق اسرائیلی کورٹ کے فیصلے کے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے فلسطینیوں کا نسلی تصفیہ قرار دیا۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مئی دو ہزار اٹھارہ کو خان الاحمر کے علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم شد/خ/۱۰۰۰۳