خاکہ/سعودی قونصل خانے یا قتل گاہیں؟ - خیبر

خاکہ/سعودی قونصل خانے یا قتل گاہیں؟

08 اکتوبر 2018 19:11

الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں سعودی عرب کی قونصل خانے سےلاپتہ ہونے والے معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش استنبول کے ایک علاقے سے ملی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کا اپنی ابتدائی تفتیش کے نتائج میں ماننا ہے کہ ایک خاص ٹیم کو استنبول بھیج کر صحافی کو قتل کیا گیا اور وہ اسی دن واپس بھی چلے گئے۔

رواں ہفتے منگل ۲ اکتوبر کومشہور و معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی سعودی سفارتخانے کے کمپاؤنڈ سے غائب ہوگئے تھے۔

معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی سعودی عرب میں انسانی حقوق کے حوالے سے آل سعود پر کڑی نکتہ چینی کرتے رہے۔ رواں سال مارچ کے مہینے میں انہوں نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب میں شہریوں کو حکومت پر تنقید کرنے یا حکومتی پالیسیوں پر سوالات اٹھانے کی اجازت نہیں۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی ستمبر ۲۰۱۷ سے سعودی عرب سے جان کے خطرے کی وجہ سے چلے گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12982

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے