خلیجی عرب ریاستوں نے امریکی منصوبہ "صدی کی ڈیل" قبول کر لیا: امریکی جریدہ - خیبر

خلیجی عرب ریاستوں نے امریکی منصوبہ “صدی کی ڈیل” قبول کر لیا: امریکی جریدہ

13 جون 2018 14:39

امریکی جریدے کے تجزیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد مجوزہ امن منصوبہ “صدی کی ڈیل” مستقبل میں فلسطینی قوم اور خلیجی ممالک کے درمیان مخاصمت اور دشمنی کا بیج بونے کا سبب بنے گا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: امریکی جریدے “نیویارکر” نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ خلیجی عرب ریاستیں امریکہ سے دوستی اور ایران سے دشمنی کے نتیجے میں صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے “صدی کی ڈیل” کو قبول کر چکی ہیں لیکن فلسطینی قوم نے اسے شدت سے مسترد کر دیا ہے اور انہوں نے اس راہ میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔
تجزیے میں کہا گیا ہے کہ امریکیوں اور اسرائیلیوں کے ہاں اس اسکیم کا مقصد خلیجی ریاستوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہمیشہ کے لیے مخاصمت پیدا کرنا ہے۔
امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ ۲۰۱۵ء میں قبرص میں ایک خفیہ اجلاس منعقد ہوا جس میں متحدہ عرب امارات کے حکومتی عہدیدار اور اسرائیلی لیڈر موجود تھے۔ اس ملاقات میں بھی امارات نے امریکا کی طرف سے فلسطین کے بارے میں نئے اسکیم کی حمایت کی تھی۔
خیال رہے کہ عبرانی ٹی وی چینل ۱۰ نے بھی امریکا میں سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان اور یہودی تنظیموں کے مندوبین کے درمیان ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بن سلمان نے اس ملاقات میں کہا کہ فلسطینی امریکی امن منصوبے کو یا قبول کر لیں یا اپنا منہ بند رکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=5632

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے