سابق صہیونی سفارتکار کے خفیہ عرب ممالک دوروں کا انکشاف - خیبر

سابق صہیونی سفارتکار کے خفیہ عرب ممالک دوروں کا انکشاف

07 مئی 2018 09:06

صہیونی حکومت کے سابق سفارتکار یائوف موردیکائی اپنی مدت ملازمت کے دوران اکثر عرب ممالک کا دورہ کرتے رہے ہیں۔صہیونی حکومت کے سابق سفارتکار یائوف موردیکائی اپنی مدت ملازمت کے دوران اکثر عرب ممالک کا دورہ کرتے رہے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت میں شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق، یاؤف موردیکائی کا اپنی مدت حکومت کے دوران عرب ممالک کے عہدیداروں سے مسلسل رابطہ رہا اور وہ برے سے برے حالات میں بھی عرب ممالک کا دورہ کرتے رہتے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق موردیکائی مختلف ناموں اور ممالک کے پاسپورٹس استعمال کر کے عرب ممالک کا دورہ کرتے تھے انہوں نے عرب حکام سے مسئلہ فلسطین سمیت دیگر کئی امور پر بات چیت کی تھی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہوں نے ان ممالک کے بھی اکثر دورے کئے ہیں جن کا اسرائیل کے ساتھ کوئی باضابطہ تعلق نہیں اور ان ممالک میں بھی ان کا ہمیشہ پرتباک استقبال کیا جاتا رہا۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے سابق سفارتکار اپنے تقرر سے پہلے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے رکن تھے جن کی ذمہ داری عرب ممالک میں اپنے ایجنٹ پرورش کرنا تھی۔
صہیونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین نے موردیکائی کو اسرائیلی وزارت خاجہ کا سب سے موثر کارکن قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/گ/ب/۴۰۴/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2251

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے