سعودی عرب کی اسرائیل سے ۵۰۰ مرکاوا ٹینکوں کی خریداری - خیبر

سعودی عرب کی اسرائیل سے ۵۰۰ مرکاوا ٹینکوں کی خریداری

10 نومبر 2018 10:16

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے ایک ہسپانوی کمپنی کے واسطے اسرائیل سے ۵۰۰ مرکاوا ٹینکوں کی خریداری کر لی ہے، سعودی عرب کی تاریخ میں صہیونی ریاست کے ساتھ یہ سب سے بڑا خفیہ معاہدہ ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ‘فلسطین الیوم’ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے ہسپانیہ کے ذریعے اسرائیل سے ۵۰۰ مرکاوا ٹینک خرید لئے ہیں اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے نقداً ان کی قیمت اسرائیل کو ادا کر دی ہے تاہم آئندہ چھے مہینوں میں یہ ٹینک بحری راستے سے سعودی عرب منتقل کر دئے جائیں گے۔
اس نیوز ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ اسی ہسپانوی کمپنی کے ذریعے آئندہ کچھ دنوں میں اسرائیلی فوجی افسر سعودی فوجیوں کو ٹریننگ دینا شروع کر دیں گے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی ولیعہد مجموعی طور پر ایک ہزار پانچ سو مرکاوا ٹینک اسرائیل سے خریداری کر کے سعودی فوج کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا خفیہ معاہدہ ہے جو سعودی عرب نے صہیونی ریاست کے ساتھ انجام دیا ہے اور اسرائیل اس معاہدے کے تحت آئندہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں ایک ہزار پانچ سو مرکاوا ٹینک سعودی عرب کے حوالے کر دے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے ایسے حال میں اسرائیل سے مرکاوا ٹینکوں کی خریداری کا معاملہ کیا ہے کہ وہ یمن کے نہتے مسلمانوں پر گزشتہ چار سال سے بم برسا رہا ہے اور ان پر سعودی عرب نے عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14461

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے