سید حسن نصر اللہ بخیر و عافیت ہیں/ دل کا دورہ پڑنے کی خبر سنہ 19 کا سب سے بڑا جھوٹ - خیبر

سوگ منائے یہودی ریاست؛

سید حسن نصر اللہ بخیر و عافیت ہیں/ دل کا دورہ پڑنے کی خبر سنہ ۱۹ کا سب سے بڑا جھوٹ

14 جنوری 2019 13:05

بےشمار ذلتوں اور خفتوں سے دوچار یہودی ریاست اپنی تمام تر ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اب نہایت ذلت آمیز تشہیری مہم پر اتر کر چند دن قبل افواہ اڑائی ہے کہ سید حسن نصراللہ بیمار ہیں اور انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، بین الاقوامی امور میں سربراہ پارلیمان کے خصوصی معاون ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے سید المقاومہ سید حسن نصر اللہ کو دل کا دورہ پڑنے کے حوالے سے یہودی ریاست کی طرف سے اڑائی جانے والی افواہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سنہ ۲۰۱۹ع‍ کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا۔
بےشمار ذلتوں اور خفتوں سے دوچار یہودی ریاست اپنی تمام تر ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اب نہایت ذلت آمیز تشہیری مہم پر اتر کر چند دن قبل افواہ اڑائی ہے کہ سید حسن نصراللہ بیمار ہیں اور انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کے سربراہ کے معاون خصوصی ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے اس خفت آمیز یہودی تشہیری مہم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی علالت یا انہیں دل کا دورہ پڑنے کی خبر نئے عیسوی سال کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔
انھوں نے کہا: یہودی ریاست کی دلی خواہشوں اور افواہوں کے برعکس، سید حسن نصر اللہ بخیر و عافیت ہیں اور اس میں شک نہیں ہے کہ جس دن حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور فلسطینی مزاحمت تحریک کے راہنما مل کر مسجد الاقصی میں نماز شکرانہ ادا کریں گے، صہیونی یہودی موجود نہیں ہونگے۔
واضح رہے کہ تمام عملی اقدامات میں ناکامی کے بعد یہودی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے سید حسن نصر اللہ کی بیماری کی افواہ اڑا کر یہودی ریاست کے سرغنوں اور غاصب ریاست کے حامیوں کا دل خوش کرنے کی کوشش کی اور “ہیوم” اور “معاریف” نامی یہودی اخبارات نے لکھا کہ سید حسن نصر اللہ کو، دل کا دورہ پڑنے کے بعد، لبنان کے کسی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

http://fa.abna.cc/6YwR

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۱

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=17482

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے