شام؛ صوبہ درعا میں داعشی ٹھکانے سے اسرائیلی اسلحہ برآمد - خیبر

شام؛ صوبہ درعا میں داعشی ٹھکانے سے اسرائیلی اسلحہ برآمد

17 ستمبر 2018 17:51

شامی فوج نے اس ملک کے صوبے درعا میں فوجی آپریشن کے دوران داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے ایک بار پھر اسرائیلی اور یورپی ہتھیار اور آلات برآمد کئے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، روسی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے درعا کے نواحی علاقے یرموک میں داعشی دہشت گردوں کے خفیہ اسلحہ گودام پر قبضہ کر لیا اور وہاں موجود اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور فوجی آلات اپنے قبضے میں لے لیے۔
شامی فوج اس سے پہلے بھی درعا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسرائیلی ساخت کے ہتھیار برآمد کر چکی ہے۔
حال ہی میں صوبہ قنیطرہ میں بھی داعش اور جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے اسلحہ کے بڑے گوداموں کا پتہ لگایا گیا تھا جہاں سے بھاری مقدار میں امریکی اور اسرائیلی ساخت کے ہتھیار، بم اور دوائیں برآمد ہوئی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12010

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے