شام کے اینٹی ایرکرافٹ سسٹم نے اسرائیل کا جنگی طیارہ مار گرایا - خیبر

شام کے اینٹی ایرکرافٹ سسٹم نے اسرائیل کا جنگی طیارہ مار گرایا

30 نومبر 2018 21:28

شامی فوج کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے جنوبی علاقے میں اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے جمعرات کی رات جنوب میں دمشق کے قریب واقع علاقے الکسوہ کی فضا میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے صہیونی فوج کے ایک جنگی طیارے اور چار میزائلوں کو تباہ کر دیا۔
شامی فوج کے ایک ذریعے نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ شامی فوج کا اینٹی ایر کرافٹ سسٹم دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سسٹم کے ذریعے اسرائیل کے تمام میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا گیا ہے۔
اسرائیل دہشت گردوں کی حمایت اور جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہمیشہ شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا آیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15711

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے