شہدائے غزہ کی تعداد ۶۳ ہو گئی - خیبر

شہدائے غزہ کی تعداد ۶۳ ہو گئی

16 مئی 2018 14:34

فلسطین کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوجیوں کے بہیمانہ حملوں کے نتیجے میں شپہید ہونے والوں کی تعداد ۶۳ ہو گئی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دھشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد ۶۳ ہو گئی ہے جبکہ تین ہزار کے قریب فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

یوم النکبہ کے موقع پر امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے والے نہتنے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہوئی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ۶۱ فلسطینی شہید اور ۲۸۰۰ زخمی ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز منگل کو بھی مزید دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے فلسطینی عوام امریکہ کے اس مجرمانے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اور اس راہ میں درجنوں قربانیاں دے چکے ہیں تاہم امریکہ نے ۱۴ مئی یوم النکبہ کو فلسطینی عوام کی مخالفتوں کو نظر انداز اور انہیں خاک و خوں میں غلطاں کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کر دیا اور اپنے جارحانہ اور تسلط پسندانہ رویہ کو ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۴/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=3043

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے