’صدی کی ڈیل‘منصوبے پر عمل درآمد کے نتائج پر لبنان کا سخت انتباہ - خیبر

’صدی کی ڈیل‘منصوبے پر عمل درآمد کے نتائج پر لبنان کا سخت انتباہ

10 جنوری 2019 18:42

لبنان کے صدر میشل عون نے امریکی منصوبے صدی کی ڈیل پر عمل درآمد کے نتائج پر سخت خبردار کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، لبنانی صدر نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو تباہ اور سینچری ڈیل منصوبے پر عمل کر کے جس میں فلسطین کی سرزمین اور اس کے تشخص کو نظرانداز کیا گیا ہے، انصاف کا قیام عمل میں نہیں آ سکتا۔

انھوں نے کہا کہ لبنان، مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کئے جانے کا خواہاں ہے۔

لبنان کے صدر نے کہا کہ سینچری ڈیل منصوبے میں ساری باتیں خطرناک ہیں اور اس پر عمل کرنے سے موجودہ جنگ کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اگر امن کی خواہاں ہے تو اسے سینچری ڈیل منصوبے کو مسترد کرنا ہو گا چونکہ اس میں بیت المقدس کو اسرائیل کے حوالے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق کو پامال کیا گیا ہے اور صرف غزہ اور غرب اردن کے کچھ ہی علاقوں پر فلسطین کے حق مالکیت کی بات کہی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=17337

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے