صدی کی ڈیل کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے: علماء کونسل - خیبر

صدی کی ڈیل کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے: علماء کونسل

23 نومبر 2018 18:23

عالمی علماء اتحاد کے نو منتخب چیئرمین احمد الریسونی نے کہا ہے کہ علماء قضیہ فلسطین کے خلاف امریکا اور صہیونیوں کی ناپاک سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، علماء کونسل کے نو منتخب چیئرمین احمد الریسونی اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو لکھے گئے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ قضیہ فلسطین کے خلاف ہونے والی ہر سازش اور امریکا کی طرف سے “صدی کی ڈیل” کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی ہرشکل کی مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔ ایک ایسی ریاست جو غصب، قتل عام، آبرو ریزی اور اجتماعی بے دخلی جیسے سنگین جرائم میں‌ملوث ہو اس کے ساتھ کسی صورت میں تعاون نہیں‌کیا جاسکتا اور نہ ہی اسے آئینی جواز فراہم کیا جاسکتا ہے۔

عالمی علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست جنگی مجرم ہے اور جنگی مجرموں کو گلے لگانے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں‌ نے اسماعیل ھنیہ کو یقین دلایا کہ علما اتحاد فلسطینی قوم کے اجتماعی ویژن، تنظیموں کے طریقہ کار اور اجتماعی ویژن کے مطابق کام جاری رکھے گی۔
مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15364

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے