صہیونیت مخالف یہودی کیمیا داں نے نوبل انعام حاصل کر لیا - خیبر

صہیونیت مخالف یہودی کیمیا داں نے نوبل انعام حاصل کر لیا

08 اکتوبر 2018 18:56

’جارج پی اسمتھ‘ امریکی تنظیم جویش وائس فار پیس کے سرگرم کارکن ہیں اور انہوں نے پچھلے چھے برس کے دوران لاتعداد تحقیقی مقالے صہیونیت مخالف سائٹ مونڈو ویز پر شائع کئے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونیت مخالف اور فلسطین کے حامی یہودی کیمیا داں ’جارج پی اسمتھ‘ نے کیمسٹری دو ہزار اٹھارہ کا نوبل انعام حاصل کیا ہے۔

’جارج پی اسمتھ‘ امریکی تنظیم جویش وائس فار پیس کے سرگرم کارکن ہیں اور انہوں نے پچھلے چھے برس کے دوران لاتعداد تحقیقی مقالے صہیونیت مخالف سائٹ مونڈو ویز پر شائع کئے ہیں۔
مذکورہ یہودی کیمیا داں، سائنسی میدان میں اپنی کامیابیوں سے پہلے خود کو فلسطین میں انصاف کے حامی کے طور پر متعارف کراتے رہے ہیں۔
جارج پی اسمتھ کو نوبل انعام دیے جانے کے بعد اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ان کے خلاف شدید منفی پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جارج پی اسمتھ اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کی حمایت میں پیش پیش رہے ہیں۔
بی ڈی ایس تحریک، دنیا بھر کی کمپنیوں، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو اسرائیل اور صہیونیوں سے وابستہ اداروں اور تنظیموں کے بائیکاٹ کی ترغیب دلانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12976

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے