صہیونی ریاست نے بشار الاسد کو قتل کی دھمکی دے دی - خیبر

صہیونی ریاست نے بشار الاسد کو قتل کی دھمکی دے دی

18 ستمبر 2018 14:38

صہیونی ریاست کی وزارت جنگ نے شام کے صدر بشار اسد کی اقامت گاہ، دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شامی فوج کے ٹینکوں کی چند تصویریں شائع کرنے کے بعد شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل آف ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کی وزارت جنگ نے شام کے صدر بشار اسد کی اقامت گاہ، دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شامی فوج کے ٹینکوں کی چند تصویریں شائع کرنے کے بعد شام کے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی وزارت جنگ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس بشار اسد کے قیام کی جگہ کے چند فوٹو موجود ہیں اور اسرائیل جب چاہے شام کے صدر بشار اسد کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے یہ فوٹو اور اطلاعات اپنے جدید ترین سیٹلائٹ ( اوفک ۱۱ ) کے ذریعہ حاصل کی ہیں۔

اسرائیلی وزارت جنگ کا یہ دعوی ایسے حال میں سامنے آیا ہے جب شام میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشتگردوں داعش اور جبھتہ النصرہ کو زبردست شکست ہوئی ہے اور اب ان کے آخری ٹھکانے ادلب کا آپریشن جاری ہے جس کے بعد اس ملک سے دھشتگردوں کا بالکل صفایا ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12033

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے