صہیونی ریاست کی جارحانہ پالیسی خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ - خیبر

صہیونی ریاست کی جارحانہ پالیسی خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ

29 جنوری 2019 16:53

اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کی جارحانہ پالیسی مشرق وسطی میں موجودہ عدم استحکام کی اصل وجہ ہے.

خیبر صہیون تحقیقاتی گاہ کے مطابق، سید عباس عراقچی نے دورہ آسٹریا کے موقع پر خاتون وزیر خارجہ ”کرین کنیسل” کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز صہیونی ریاست کی منفی پالیسیوں سے آج پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہے.
انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق آسٹرین حکومت کے مؤقف کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم کا جلد نفاذ ناگزیر ہے جس سے ایران کو معاشی مفادات حاصل ہوں.
فریقین نے اس موقع پر ایران آسٹریا تعلقات، یورپ کے مخصوصی مالیاتی نظام SPV، جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی کاوشوں کا جائزہ لیا.
انہوں نے مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال بشمول شام، فلسطین، لبنان اور یمن سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا.
خاتون آسٹرین وزیر خارجہ نے تہران ویانا تعلقات کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطی میں امن و استحکام کے مقاصد کے حصول کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کو جاری رکھنا چاہئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=17948

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے