صہیونی ریاست کے زوال کی علامتیں نمایاں: ڈاکٹر ولایتی - خیبر

صہیونی ریاست کے زوال کی علامتیں نمایاں: ڈاکٹر ولایتی

27 نومبر 2018 09:42

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایسے حال میں عرب ریاستیں صہیونی ریاست کی حمایت کا اعلان کر رہی ہیں کہ اس کے زوال کی علامتیں نمایاں ہو چکی ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تہران میں منعقدہ سالانہ وحدت اسلامی کانفرنس کے دوران امریکی نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے فلسطینی امنگوں کو فراموش کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ تحریک انتفاضہ استقامت و مزاحمت کو جاری رکھے جانے اور اسی طرح صہیونی ریاست کے زوال کے لئے پہلا قدم ہے۔

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی صہیونیت اور قدامت پسند عرب، مسئلہ فلسطین کی پردہ پوشی اور امریکی منصوبے کی تکمیل کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے زوال کی علامات مکمل طور پر نمایاں ہو چکی ہیں۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکہ اور صہیونیت، اسلامو فوبیا اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسلئے تحریک مزاحمت کو دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15530

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے