صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون حرام ہے: آیت اللہ تسخیری - خیبر

صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون حرام ہے: آیت اللہ تسخیری

27 نومبر 2018 09:09

آیت اللہ تسخیری نے کہا کہ بیت المقدس، تمام مسلمانوں کے حقوق کا حصہ ہے اور حتیٰ فلسطینیوں کو بھی اس سلسلے میں پیچھے ہٹنے کا حق نہیں ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ہفتہ وحدت کے موقع پر تہران میں منعقدہ بین الاقوامی وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ تسخیری نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں شرعی فتؤوں کے عنوان سے قابل تدوین نکات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان نکات میں صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کا حرام ہونا اور عالمی سطح پر صہیونی اداروں کے مکمل بائیکاٹ کئے جانے کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بیت المقدس، تمام مسلمانوں کے حقوق کا حصہ ہے اور فلسطینیوں کو بھی اس سلسلے میں پیچھے ہٹنے کا حق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے اس لئے کہ امریکی، غاصب صہیونیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15527

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے