صہیونی فوج کا فلسطینی اتھارٹی کے قدس وزارتخانہ پر حملہ - خیبر

صہیونی فوج کا فلسطینی اتھارٹی کے قدس وزارتخانہ پر حملہ

05 نومبر 2018 09:56

صہیونی فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو فلسطینی اتھارٹی کے قدس وزارتخانہ پر حملہ کر کے وزارتخانے میں موجود سامان کی لوٹ ماری کرتے ہوئے سات ملازمین کو زد و کوب کا نشانہ بنایا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع فلسطینی اتھارٹی کے قدس وزارتخانے پر صہیونی فوج نے حملہ آور ہو کر وہاں موجود کارکنان کو زد و کوب کا نشانہ بنایا۔
قدس کے گورنر نے اس بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے قدس وزارتخانہ کی عمارت کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے اور اس کے اطراف کی تمام سڑکوں کو بند کر دیا۔
عدنان غیث نے مزید کہا: اسرائیلی فوج نے اس وقت وزارتخانے کے کارکنان کو زد و کوب کا نشانہ بنایا جب وہ فوج کے ذریعے لوٹے جانے والے سامان کے آگے آڑے آ رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس جھڑپ میں پانچ ملازم زخمی ہو گئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان یوسف المحمود نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: قدس وزارتخانے اور اس کے ملازموں پر حملہ ایک وحشیانہ اقدام اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14243

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے