صہیونی فوج کا فلسطینی ہائی اسکول پر حملہ, کئی طلبہ لہولہان - خیبر

صہیونی فوج کا فلسطینی ہائی اسکول پر حملہ, کئی طلبہ لہولہان

27 ستمبر 2018 22:32

قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پر واقع ایک اسکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسکول میں زیرتعلیم متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: مقامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے یعبد قصبے میں فلسطینی ہائی اسکول پر دھاوا بولا اور اسکول میں موجود طلباء، اساتذہ اور دیگر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی طلباء نے قابض فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا تو صہیونی فوجیوں نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ذرائع کے مطابق یعبد میں عزالدین القسام اسکول پر اسرائیلی فوج کی یلغار کے دوران آنسوگیس اسکول کے اندر بھی پھینکی گئی۔ اس کے علاوہ اسکول کے اطراف میں فلسطینیوں کے گھروں پر بھی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12386

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے