صہیونی فوج کی تازہ جارحیت، دو فلسطینی نوجوان شہید - خیبر

صہیونی فوج کی تازہ جارحیت، دو فلسطینی نوجوان شہید

19 ستمبر 2018 15:10

صہیونی فوج نے اپنی تازہ جارحیت میں غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے بیت حانون میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید اور۱۵ زخمی ہو گئے۔

فلسطین کے محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز منگل کی صبح بھی صہیونی جنگی طیاروں کے حملے میں جو خان یونس پر ہوئے دو فلسطینی نوجوان شہید ہوئے تھے۔

گذشتہ ۳۰ مارچ سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ۱۸۰ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا ۱۹ ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12080

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے