صہیونی فوج کی غزہ پٹی پر خوفناک بمباری - خیبر

صہیونی فوج کی غزہ پٹی پر خوفناک بمباری

25 اکتوبر 2018 09:32

صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے آج جمعرات کو علی الصباح غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مراکز پر شدید بمباری کی ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، آج جمعرات کو صہیونی فوج نے جنوبی غزہ کے خان یونس شہر اور رفح کے مقامات پر میزائل حملے کیے۔اسی کے ساتھ شمالی غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری بازو القسام بریگیڈ کے مراکز پر بمباری کی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جنوبی اور شمالی غزہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

قبل ازایں رات گئے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی پٹی سے اشکول اور مرحافیم کے مقامات پر دو راکٹ داغے گئے جنہیں اسرائیل کے آئرن ڈون سسٹم کے ذریعے مار گرایا گیا۔ راکٹ حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اشکول میں ایک راکٹ ویران علاقے میں گرا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13831

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے