صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی صحافی خاتون گرفتار - خیبر

صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی صحافی خاتون گرفتار

27 ستمبر 2018 12:59

صہیونی فوج نے ایک کارروائی کے دوران فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ایک نوجوان خاتون صحافی اور قلم کار کو گرفتار میں لے لیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی فوج نے آج بدھ کو الخلیل کے نواحی علاقے صوریف میں تلاشی کے دران صحافیہ “اسراء خضر لافی” کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے ‘اسراء لافی’ کے گھر کا محاصرہ کیا۔ بعد ازآں قابض فوجی گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اسراء کے گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے بعد لافی کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

خیال رہےکہ اسراء خضر لافی مقامی صحافیہ ہیں جو کئی سال سے ریڈیو اور دیگر نشریاتی اداروں کے ساتھ وابستہ ہیں۔اس کے والد الشیخ خضر لافی ایک عالم دین ہیں اور وہ متعدد بار فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بھی قید رہ چکے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12368

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے