صہیونی وزیر اعظم عنقریب بحرین کا دورہ کریں گے: عبرانی ذرائع - خیبر

صہیونی وزیر اعظم عنقریب بحرین کا دورہ کریں گے: عبرانی ذرائع

04 نومبر 2018 13:23

اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو عن قریب بحرین کا بھی دورہ کریں گے جبکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بھی بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل کے عبرانی‌ٹی وی چینلوں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے رواں سال فروری میں جرمنی کے شہر میونخ میں متحدہ عرب امارات کی ریاست عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات کی تھی، تاہم اس ملاقات کو صیغہ راز میں رکھا گیا تھا۔ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو عن قریب خلیجی ریاست بحرین کا بھی دورہ کریں‌ گے۔

عبرانی ٹیلی ویژن چینل ۱۰ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو اور بن علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام، عمان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات اور  فلسطین، اسرائیل تنازع کے حل کی کوششوں پر بات چیت کی گئی تھی، تاہم ٹی وی چینل نے یہ نہیں بتایا کہ آیا عمان فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان کسی قسم کی ثالثی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہے یا نہیں۔

اس دورے کے دوران اسرائیلی خفیہ ادارے “موساد” کا چیف یوسی کوھین بھی ہمراہ تھا۔ حال ہی میں جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے عمان کا اعلانیہ دورہ کیا تو اس وقت بھی یوسی کوھین اس دورے میں ان کے ساتھ تھے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے سیاسی امور کے نامہ نگار باراک روافیڈ نے نیتن یاھو کے دورہ عمان کو کامیاب قرار دیا اور کہا ہے کہ نتین یاھو کے اس دورے کے دوران خلیجی ریاستوں اور اسرائیل کے درمیان رابطوں میں ایک بڑی رکاوٹ ختم ہوگئی ہے۔

اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو عن قریب بحرین کا بھی دورہ کریں گے جبکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بھی بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14225

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے