صہیونی وزیر اعظم کو کرپشن کیسز سے بچانے کے لیے قانونی چارہ جوئی - خیبر

صہیونی وزیر اعظم کو کرپشن کیسز سے بچانے کے لیے قانونی چارہ جوئی

24 اکتوبر 2018 08:48

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو کرپشن کیسوں اور مالی فساد کے الزامات سے بچانے کے لیے نئی قانونی چارہ جوئی شروع کی گئی ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل “واللا” کے مطابق لیکوڈ کے رکن پارلیمنٹ  میکی زوھر نے ایک نیا بل تیار کیا ہے جس میں نیتن یاھو پر مقدمات میں فرد جرم عاید کرنے کی روک تھام کی جاسکے گی اور نیتن یاھو کو مقدمات میں تحفظ مل جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو کو عدالتوں میں جاری مقدمات میں تحفظ دلانا ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد کنیسٹ کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عاید کرنے سے روکنے کے اقدامات کرے گی۔ یہ کمیٹی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ آیا نیتن یاھو کے خلاف فرد جرم عاید کی جاسکتی ہے یا نہیں۔

خیال رہے نیتن یاھو کے خلاف عدالتوں میں کرپشن کے کئی مقدمات چل رہے ہیں۔ ان پر رشوت ستانی، بدعنوانی اور دیگر کئی الزامات عاید ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13785

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے