صہیونی وزیر اعظم کی غزہ میں جنگ چھیڑنے کی دھمکی - خیبر

صہیونی وزیر اعظم کی غزہ میں جنگ چھیڑنے کی دھمکی

09 اکتوبر 2018 11:43

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں حالات بہتر نہ ہوئے تو فوج وسیع کارروائی انجام دے گی۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل ۲ کے مطابق نیتن یاھو نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں حالات پرسکون نہ ہوئے تو جنگ ناگزیر ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں سول بے چینی کا حل نکالا جانا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ غزہ میں امن رہے مگر ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ ایسا ہوگا۔ اس لیے ہم فوجی کارروائی کے لیے بھی تیار ہیں۔ یہ محض بھڑک نہیں بلکہ ہم حقیقی معنوں میں جنگ کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ابتر معاشی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر غزہ میں امن وامان کے حالات بہتر نہ ہوئے۔ غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی “شورش” جاری رہی تو اس کے نتیجے میں جنگ چھڑ سکتی ہے۔

فلسطینی عوام اور متعدد ممالک اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا باربار مطالبہ کررہے ہیں۔ غزہ پر گیارہ سال سے اسرائیل کی طرف سے معاشی محاصرہ مسلط ہے جس کی وجہ سے اس علاقےکے رہنے والوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12999

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے