صہیونی وزیر اعظم کے کرپشن کیسز کی از سرنو تحقیقات کا اعلان - خیبر

صہیونی وزیر اعظم کے کرپشن کیسز کی از سرنو تحقیقات کا اعلان

01 جولائی 2018 16:20

اسرائیلی پولیس نے صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر عاید کیے گئے کرپشن کے الزامات کی آئندہ ہفتے سے دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس کو توقع ہے کہ نیتن یاھو کی کرپشن کی از سرنو تحقیقات میں اہم پیش رفت ہو گی اور وہ آئندہ ہفتے وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے کیسز کی چھان بین دوبارہ شروع کرے گی۔

اخبار کے مطابق آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں پولیس ’پیزک‘ ٹیلی کام کمپنی کو وزیراعظم کی طرف سے دی جانے والی سہولیات اور ’والا‘ ویب سائیٹ کے مالک شاؤل الوفیٹچ جو پیزک کمپنی کے سابق دائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں کو دی جانے والی مراعات پر توجہ مرکوز کرے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں یہ کیس ’مقدمہ ۴۰۰۰‘ کے نام سے مشہور ہے۔

منبع: مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=7053

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے