صہیونی وزیر دفاع کی فلسطینیوں کو دھمکی - خیبر

صہیونی وزیر دفاع کی فلسطینیوں کو دھمکی

28 اگست 2018 19:40

صہیونی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی عوام اپنی انتہا پسندانہ کاروائیوں کو جاری رکھیں گے تو ہم ان کی سرزمینوں میں یہودی آباد کاری بڑھا دیں گے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر دفاع لیبرمین نے فلسطینی عوام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطینی اپنی شدت پسندانہ کاروائیاں جاری رکھیں گے تو ہم مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری میں تیزی پیدا کر دیں گے۔
لیبرمین نے آج بروز منگل کو زور دے کر کہا: اسرائیل “آدم” کے علاقے اور ہر اس جگہ جہاں یہودی مارے جائیں یہودیوں کے لیے مکانات تعمیر کرے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بات مقبوضہ قدس میں شہید “طارق محمد دار یوسف” کے گھر کو مسمار کیے جانے کے موقع پر کہی جس نے جنوری کے مہینے میں خودکش حملے کے دوران ایک یہودی کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا تھا۔
خیال رہے کہ دوسری طرف صہیونی فوج نے آج علی الصباح رام اللہ کے علاقے میں واقع شہید “طارق محمد دار یوسف” کے گھر پر حملہ کر کے اہل خانہ کو زبردستی گھر سے باہر نکال دیا اور گھر کو زمین بوس کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=10955

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے