صہیونی پارلیمنٹ رکن کا حماس کے سربراہان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا مطالبہ - خیبر

صہیونی پارلیمنٹ رکن کا حماس کے سربراہان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا مطالبہ

31 اگست 2018 15:50

اسرائیلی کنیسٹ کے ایک رُکن نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت بالخصوص غزہ کی پٹی میں حماس کے صدر یحییٰ السنوار اور جماعت کے عسکری ونگ کے سربراہ محمد الضیف کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’۰۴۰۴‘ نے بتایا ہے کہ رکن کنیسٹ اور خارجہ سیکیورٹی کمیٹی کے رکن موتی یوگیو نے ایک اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ یحییٰ السنوار اور القسام بریگیڈ کا سربراہ محمد الضیف طویل عرصے سے اسرائیل کی سلامتی کے درپے ہیں۔ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان دنوں کو ٹارگٹ کلنگ میں قتل کر دیا جائے۔ یہ نہ صرف اسرائیل بلکہ غزہ کے بھی مفاد میں ہے۔

موتی یوگیو نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو یحییٰ السنوار اور محمد الضیف کو قتل کرنے کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو یحییٰ السنوار نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر فوج کشی کی حماقت کی تو غزہ کو قابض فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔

منبع: مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=11009

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے