عالمی سلامتی کونسل اسرائیلی جنگی جرائم کا سختی سے نوٹس لے: قطر - خیبر

عالمی سلامتی کونسل اسرائیلی جنگی جرائم کا سختی سے نوٹس لے: قطر

30 ستمبر 2018 17:57

قطر نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو روز قبل اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں سات فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کو لگام دی جائے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے عالمی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔ اسرائیل فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے ساتھ ساتھ بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے اور اس کی روک تھام  کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کو اسرائیلی ریاست کے مظالم سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12577

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے