عرب ریاستوں کے اسرائیل سے تعلقات فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف - خیبر

جماعت اسلامی لبنان:

عرب ریاستوں کے اسرائیل سے تعلقات فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف

31 اکتوبر 2018 10:49

لبنان کی جماعت اسلامی تنظیم نے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنا فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، جماعت اسلامی لبنان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض عرب ممالک میں اسرائیلی رہنماؤں، حکومتی شخصیات اور سیاست دانوں کی آمد ورفت صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کی سازشوں کا حصہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اقوام نے فلسطینیوں کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مگر عرب ممالک کے حکمران اسرائیل کے حوالے سے عوام کی امنگوں کی ترجمانی نہیں کرتے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام سے فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل کھوٹی ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وفود کے عرب ممالک کے دورے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب دوسری جانب اسرائیلی فوج نے‌فلسطینیوں پر قیامت برپا کر رکھی ہے۔ غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بم باری کرکے بے گناہ فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے عمان کا دورہ کیا گیا جبکہ بحرین کے دورے کے مقدمات بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ صہیونی وزیر ثقافت و کھیل نے بھی حالیہ دنوں عرب امارات کا دورہ کیا اور ابوظہبی میں منعقدہ کھیل مقابلوں میں اسرائیلی قومی ترانہ بھی نشر کیا گیا ہے۔

منبع: مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14072

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے