عرب ممالک کی ترکی کے خلاف اسرائیل کے پاس شکایت: ہاآرتض - خیبر

عرب ممالک کی ترکی کے خلاف اسرائیل کے پاس شکایت: ہاآرتض

30 جون 2018 13:59

اسرائیلی اخبار’ہاآرتض‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ برس عرب ممالک نے القدس میں ترکی کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے خلاف اسرائیل کے پاس شکایت کی تھی۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل کے عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اردن، سعودی عرب اور فلسطینی اتھارٹی نے گزشتہ برس اسرائیل کے پاس شکایت کی تھی کہ مشرقی بیت المقدس میں ترکی کا اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے جس پر انہیں سخت تشویش لاحق ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرب ممالک نے اسرائیل کو اپنی شکایت میں بتایا کہ ترکی انسانی حقوق کی تنظیموں اور امدادی اداروں کے ذریعے بیت المقدس میں اپنا نفوذ بڑھا رہا ہے۔

سعودی عرب اور اردن نے کہا تھا کہ القدس میں ترکی کی سرگرمیاں اسرائیل کے مفادات کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

بنی سعود کے کارناموں سے یہ واضح ہے کہ یہ درحقیقت کسی یہودی کی نسل سے ہیں۔

منبع: palinfo.com/10890

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۴/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=6904

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے