عیسائی راہبوں پر یہودی فوج کا تشدد، تین راہب زخمی - خیبر

عیسائی راہبوں پر یہودی فوج کا تشدد، تین راہب زخمی

25 اکتوبر 2018 09:57

عیسائی گرجا گھروں کی املاک پر اسرائیلی قبضے کے خلاف القدس کی عیسائی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر صہیونی فوج نے لاٹھی چارج کر کے عیسائی راہبوں کو زخمی کر دیا اور ان کی توہین کی۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں عیسائی برادری کی طرف سے نکالی گئی ریلی پر وحشیانہ تشدد کر کے تین راہبوں سمیت ریلی میں شریک متعدد افراد کو زخمی کر دیا جبکہ ایک مقامی عیسائی راہب کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عیسائی گرجا گھروں کی املاک پر اسرائیلی قبضے کے خلاف القدس کی عیسائی آبادی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پرانے بیت المقدس میں ہونے والے اس مظاہرے میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا جبکہ عیسائی راہبوں کی سخت بے حرمتی کی۔

مظاہرین پرانے بیت المقدس میں واقع دیر سلطان قبطی چرچ کی مرمت پر پابندی کے اسرائیلی فیصلے کے خلاف بھی احتجاج کررہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13834

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے