غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید سات زخمی - خیبر

غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید سات زخمی

28 جون 2018 17:17

غاصب اسرائیلی فوج نے آج بروز جمعرات کی صبح کو غزہ کے مشرقی رفح کے علاقے میں حملہ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کر دیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، غزہ کے مشرقی رفح علاقے میں صہیونی ریاست کی طرف سے ہوئی عام شہریوں پر بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے جن میں سے ۱۷ سالہ نوجوان ’’عبد الفتاح ابو عزوم‘‘ شہید ہو گیا۔
’’عمون‘‘ نیوز ایجنسی نے اس حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی فلسطینیوں کو فورا ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں بھی اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر شمالی غزہ کے مشرقی جبالیا علاقے میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو گولی ماردی۔ اسے بھی علاج کے لیے شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔

منبع: http://fa.alalam.ir/news/3643941

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=6817

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے