غرب اردن میں فلسطینی اسکولوں پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند شیلنگ، درجنوں بچے زخمی - خیبر

غرب اردن میں فلسطینی اسکولوں پر اسرائیلی فوج کی اندھا دھند شیلنگ، درجنوں بچے زخمی

15 اپریل 2019 10:42

مقامی فلسطینی سماجی کارکن مازن شحادہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسکول کے طلباء پر زہریلی آنس گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس اور جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے اسکولوں پر آنسوگیس کی اندھا دھند شیلنگ کی۔ شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
نامہ نگاروں‌ کے مطابق جنوبی نابلس میں عوریف میں قائم اسکول پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن مازن شحادہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسکول کے طلباء پر زہریلی آنس گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
شحادہ کا کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں نے اسکول کے بچوں کو زدو کوب کرنے کے لیے اسکولوں پر چھاپے مارے اور ان کے تدریسی اوقات میں انہیں اسکولوں سے نکلنے پر مجبور کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=20595

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے