غزہ میں صہیونی ریاست کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ - خیبر

غزہ میں صہیونی ریاست کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

03 اکتوبر 2018 12:47

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون طیارہ گذشتہ شب شمالی غزہ میں گر کر تباہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے طیارہ حادثے کی اطلاع فراہم کرنے کے بعد اس کا ملبہ تلاش کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ڈرون طیارے کے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

فلسطینی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔ خیال رہےکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کے گر کرتباہ ہونے کے واقعات روز کا معمول ہیں۔ زیادہ تر اس طرح کے واقعات فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کا نتیجہ ہوتے ہیں مگر صہیونی حکام خفت چھپانے کے لیے فنی خرابی کا بہانہ رچاتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12726

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے