غزہ پر صہیونی حملے جاری، مزید ۳ فلسطینی شہید - خیبر

غزہ پر صہیونی حملے جاری، مزید ۳ فلسطینی شہید

13 نومبر 2018 12:27

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، غزہ کے وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے کی گئی گولہ باری اور فضائی حملوں میں تین شہری شہید اور ۹ زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والےشہریوں کی شناخت ۲۷ سالہ محمد زکریا اسماعیل التنری، ۲۲ سالہ محمد زھدی حسن عودہ، ۲۲ سالہ ایاد موسیٰ عبدالعال اور ۲۳ سالہ حمد النحال کے ناموں سے کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں اور توپ خانے سے غزہ میں درجنوں اہداف پر بمباری کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے البریج میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر بمباری کی جب کہ مشرقی غزہ میں بھی مزاحمت کاروں کے ایک کنٹرول ٹاور پر بمباری کی گئی۔

ادھر اطلاعات کے مطابق غزہ سے راکٹ حملوں‌ میں دو یہودی آباد کار ہلاک اور دو درجن زخمی ہوئے ہیں۔

palinfo.com

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14719

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے