مفاہمتی یاداشت کےتحت ایک سال کے دوران غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں پر ۲۰ ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔
خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے اقوام متحدہ اور قطر نے ایک مشترکہ مفاہمت پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد غزہ کی پٹی میں ہنگامی ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
غزہ میں قطر کی تعمیر نوکمیٹی کے سربراہ محمد العمادی اور فلسطینی اراضی میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار جیمی ماک گولڈریک اور مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کےمندوب نیکولائے میلاڈینوف نے دستخط کیے۔
مفاہمتی یاداشت کےتحت ایک سال کے دوران غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں پر ۲۰ ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔
قطر اور اقوام متحدہ کے درمیان یہ مفاہمتی یاداشت ایک ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے دوسری جانب امیر قطر نے غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے ۱۵۰ ملین ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳