غزہ کا محاصرہ توڑنے والی بین الاقوامی کشتی پر اسرائیل کا حملہ - خیبر

غزہ کا محاصرہ توڑنے والی بین الاقوامی کشتی پر اسرائیل کا حملہ

29 جولائی 2018 22:52

صہیونی ریاست کی فوج نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے مشن پر جانے والے بحری جہاز کو روک لیا اور اسے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ اشدود کی جانب لے گئے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے قائم عالمی کمیٹی کے ترجمان ادھم ابوسلیمہ نے بتایا ہے کہ غزہ کے ساحلوں کے قریب پہنچنے کے بعد مذکورہ جہاز کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ واپسی، آزادی اور فلسطین نام  کے تین بحری جہازوں نے دو ماہ قبل یورپ کی بندرگاہوں سے غزہ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جن پر غزہ کے ساحلوں کے قریب اسرائیلی بحریہ نے حملہ کردیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے پر زمینی اور فضائی حملہ روز کا معمول بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

اس سے قبل بین الاقوامی انسداد ناکہ بندی کمیٹی کے چیئرمین زاھر بیراوی نے کہا تھا کہ غزہ کے لیے امدادی قافلہ اپنی منزل کی طرف اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

زھر بیراوی کا کہنا تھا کہ امدادی سامان سے لدے جہاز مصر کی بحری حدود سے مشرق کی سمت آگے بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ امدادی قافلوں کو منزل مقصود تک پہنچنے میں مدد کریں اور صہیونی حکام کی طرف سے امدادی جہازوں کو روکنےکی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

زاھر بیراوی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی خطرناک مشن نہیں۔ ہم پرامن ہیں اور صرف غزہ کی پٹی کے عوام کی معاشی مشکلات کے حل میں ان کی مدد کے جذبے کےتحت کام کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۳/ ۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=9129

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے