غزہ کا محاصرہ توڑنے والی کشتی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک شہید، ۱۰۰ زخمی - خیبر

غزہ کا محاصرہ توڑنے والی کشتی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک شہید، ۱۰۰ زخمی

25 ستمبر 2018 13:08

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے والے فلسطینیوں پر قابض فوج نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے ۲۱ سالہ محمد فائز سلیم ابو الصادق کو الشفاء کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فائرنگ سے ۹۰ فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ۱۰ فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی سمندری ناکہ بندی توڑنے کی ۹ ویں کوشش کی گئی جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنا دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12292

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے