غزہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے: اقوام متحدہ - خیبر

غزہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے: اقوام متحدہ

22 ستمبر 2018 13:46

ملاڈینوف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ زیادہ حساس صورت اختیار کرچکا ہے جو کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں پوری عالمی برادری اور ہم سب اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائی میلاڈینوف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی خراب صورت حال کی ذمہ دار عالمی برادری ہو گی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی اراضی میں اپنے غیرآئینی اقدامات [جرائم] کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث امن کے مواقع سنگین مشکلات اور فلسطینی ریاست کا قیام مزید مشکل ہوگیا ہے۔

’یو این‘ کے مندوب کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام میں امید پیدا کرنا ہوگی اور بند گلی میں جانے سے بچنا ہوگا۔ اس کے لیے فریقین کو با مقصد مذاکرات پر آمادہ کرنا اور فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کا غاصبانہ تسلط ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کا فارمولہ نافذ کرنا ضروری ہے مگر اس کے لیے تمام فریقین کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور مثبت رد عمل ضروری ہے۔

ملاڈینوف کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ زیادہ حساس صورت اختیار کرچکا ہے جو کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ ایسی صورت میں پوری عالمی برادری اور ہم سب اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

عالمی امن مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی برادری غزہ کی پٹی میں امدادی آپریشن بحال کرکے علاقے کو تباہی سے بچا سکتی ہے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی پرعاید کردہ پابندیاں ختم کرے اور غزہ کو تمام ضروری سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=12168

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے