غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش پھر ناکام، ۷۸ فلسطینی زخمی - خیبر

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش پھر ناکام، ۷۸ فلسطینی زخمی

23 اکتوبر 2018 10:51

غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے والے فلسطینیوں پر قابض فوج نے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم۷۸ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ۷۸شہری زخمی ہوگئے۔ یاد رہے کہ غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی یہ ۱۳ ویں کوشش تھی جسے صہیونی حکام نے ناکام بنا دیا۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ کی شمالی سرحد کے مقام پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور ناکہ بندی کے خلاف اور حق واپسی کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام گذشتہ کئی ہفتوں سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گذشتہ روز غزہ کی سمندری ناکہ بندی توڑنے کی ۱۳ویں کوشش کی گئی جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنا دیا۔

یاد رہے کہ ۳۰ مارچ ۲۰۱۸ء کے بعد سے غزہ میں جاری احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں ۲۱۸سے زاید فلسطینی شہید اور ۲۲ ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13735

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے