غزہ کی کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس - خیبر

غزہ کی کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس

14 نومبر 2018 10:06

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج بند کمرے میں ہوگا۔

اجلاس کویت اور بولیویا کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جس میں غزہ کی صورتحال پر اراکین سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ غزہ میں ۴۸ گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں ۱۴ فلسطینی شہید اور ۳۰ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے اتوار کی رات سے غزہ پر اپنے حملوں اور جارحیت کا نیا دور شروع کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

صیہونی حکومت غزہ پر پچھلے اتوار سے اب تک چھے رہائشی مکانات، الاقصی ٹیلی ویژن چینل کی عمارت اور الامل ہوٹل، الرحمہ کمپلیکس اور رفح میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنا چکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=14795

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے