فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جنوبی افریقا کا اہم اقدام - خیبر

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جنوبی افریقا کا اہم اقدام

09 اپریل 2019 10:47

جنوبی افریقا نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اسرائیل میں قائم اپنے سفارتخانے کا درجہ کم کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے جنوبی افریقا نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اسرائیل میں سفارتخانے کو کم درجے کے سفارتی دفتر میں تبدیل کردیا جبکہ آئندہ سفیر بھی تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا کے صدر راما فوز نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کا حق ہے، ہماری وزارت خارجہ نے اسرائیل میں قائم سفارتخانے کا درجہ کم کرنے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر ٹرمپ نے یہودی لابی کو خوش کرنے کیلئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کیا تھا جس پر عالمی سطح پر سخت احتجاج ہوا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=20281

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے