فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت کے خلاف پاکستان کا ردعمل - خیبر

فلسطینیوں پر صہیونی جارحیت کے خلاف پاکستان کا ردعمل

۲۵ اردیبهشت ۱۳۹۷ ۱۹:۱۹

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قرار دادوں کے منافی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے […]

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قرار دادوں کے منافی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان فلسطین کی آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کے لیے اپنے عزم کی بھی تجدید کرتا ہے جو متفقہ عالمی معاہدوں اور ۱۹۶۷ء سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ہو اور جس کا دارالحکومت “القدس الشریف” ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی قیام کی ۷۰ ویں سالگرہ (یوم النکبہ) کے موقع پر امریکہ نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کر دیا گیا اور اس جارحانہ اقدام کے خلاف آواز اٹھانے والے فلسطینیوں کو گولیوں نے بھون ڈالا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2977

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے