فلسطینیوں کے ساتھ صلح سے ہی اسرائیل کے یہودیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے: زیپی لیونی - خیبر

فلسطینیوں کے ساتھ صلح سے ہی اسرائیل کے یہودیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے: زیپی لیونی

21 نومبر 2018 19:36

نیتن یاہو کی آپوزیشن پارٹی کی رکن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے پاس غزہ کے بحران کو حل کرنے کے لیے بہترین راستہ ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی پارلیمنٹ (کینیسٹ) میں اپوزیشن پارٹی کی رکن زیپی لیونی نے کہا ہے کہ موجودہ سرکار غزہ کے بحران کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز اسرائیلی اخبار جروزلم پوسٹ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہمارا رویہ موجودہ سرکار کے بالکل مخالف ہے ہم فلسطینی اتھارٹی کے معتدل افراد کے ساتھ صلح کے مقصد سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہمیں چاہیے کہ فلسطینیوں کے ساتھ صلح کی بات کریں تاکہ اسرائیل کی یہودی اکثریت کو تحفظ فراہم کر سکیں۔
زیپی لیونی جو حزب اللہ کے ساتھ ۳۳ روزہ جنگ کے دور میں اسرائیل کی وزیر خارجہ تھیں نے ایسے حال میں فلسطینیوں کے ساتھ صلح کی بات کی ہے کہ اسرائیل کی موجودہ سرکار فلسطینی مزاحمتی تحریک سے غزہ میں شکست کھانے کے بعد بکھرنے کے قریب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15314

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے