فلسطینیوں کے چہرے اور آنکھیں اسرائیلی بندوقوں کے نشانے پر! - خیبر

فلسطینیوں کے چہرے اور آنکھیں اسرائیلی بندوقوں کے نشانے پر!

13 فروری 2019 23:23

فلسطین کی غزہ کی پٹی کا علاقہ یو یا دریائے اردن کا مغربی کنارا ہو۔ مقبوضہ بیت المقدس ہو یا شمالی یا جنوبی فلسطینی شہر ہوں، ہر جگہ صہیونی درندے فلسطینیوں پر بندوقوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے چہروں کو دانستہ طورپر نشانہ بناتے ہیں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، دو ہفتے پیشتر ۱۲ سالہ محمد النجار کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک ریلی میں شرکت کے دوران نشانہ بنایا۔ صہیونی دشمن نے النجار کی آنکھوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ایک آنکھ سے محروم ہوگیا۔ اس کی دائیں آنکھ دیکھنے کے قابل نہیں رہی۔

محمد النجار کا آبائی تعلق خان یونس کے مشرقی قصبے بنی سہیلا سے ہے۔ وہ گذشتہ ایک سال سے جاری غزہ میں حق واپسی مظاہروں میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتا ہے۔

وہ اگرچہ پرتشدد مظاہروں میں شریک نہیں ہوا اور نہ کبھی اسرائیلی فوج پر پتھرائو کیا اور نہ ٹائر جلائے۔ گیارہ جنوری کو اس وقت دوسری مرتبہ صدمہ پہنچا جب ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اب وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا ہے۔  ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ محمد النجارکو اپنی بینائی کی بحالی کے لیے لینز لگوانے کی ضرورت ہے۔

محمد النجار کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس نہیں۔ اس سے پیشتر ایسا ہی ایک واقعہ رام اللہ کے سعد عمر کے ساتھ بھی پیش آ چکا ہے۔ جب سعد عمر کو پتا چلا کہ اس کے ہم وطن ایک دوسرے فلسطینی کی آنکھ صہیونی فوج کی بندوق نے چھین لی ہے تواس نے اسے مکتوب ارسال کیا۔

اپنے اس مکتوب میں اس نے محمد النجار کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ سنہ ۲۰۱۴ء کو جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تو پورے فلسطین میں اس کے خلاف فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ رام اللہ میں بھی فلسطینیوں‌ نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں وہ بھی شریک تھا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر چھروں والی بندوق کا استعمال کیا اور کئی فلسطینیوں کے چہرے زخمی ہوگئے۔

اس نے بتایا کہ رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران ‘dco’ چوکی کے جمع تھے۔ اس نے اپنے اطراف میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ شروع کردی گئی۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ قابض فوج کی گولیوں کی بوچھاڑ سے اس کا چہرہ چھلی ہوگیا اور ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍گ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=18402

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے