فلسطینی شہیدوں کی تعداد ۵۹/ زخمیوں سے غزہ کے ہسپتال بھر گئے - خیبر

فلسطینی شہیدوں کی تعداد ۵۹/ زخمیوں سے غزہ کے ہسپتال بھر گئے

۲۵ اردیبهشت ۱۳۹۷ ۱۲:۵۷
فلسطین میں مظاہرے/یوم نکبت/خیبر

۱۴ مئی یوم النکبہ کے موقع پر امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کے خلاف فلسطین بھر میں ہوئے احتجاجی مظاہروں پر صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز ۱۴ مئی تاریخ فلسطین کا سیاہ ترین دن تھا اور صہیونی ریاست نے اسی دن کو امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے لیے انتخاب کیا گو کہ عالمی صہیونیت نے ۷۰ سالہ پرانی تاریخ کو ایک مرتبہ پھر اس دن دھرا دیا اور صہیونی امریکی منصوبے کی مخالفت کرنے والے نہتے فلسطینیوں کو گولیوں سے بھون دیا۔

گزشتہ روز فلسطین بھر میں صہیونی امریکی منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر اندھا دھند گولی چلائی ۵۹ فلسطینیوں کو شہید کیا اور ۲۷۷۱ کو زخموں سے چور چور کر دیا۔ غزہ کے ہسپتالوں میں زخمیوں کے لیے جگہ نہیں بچی، مصر سے مدد مانگی گئی لیکن انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کرنے والے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی خاموش تماشائی بنے رہے اور کسی نے فلسطینیوں کی حمایت میں لب گشائی نہیں کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے صرف غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا لیکن یہ کہنے سے عار محسوس کی کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں کو گولیوں کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ کاش کہ انسانی ضمیر جاگ اٹھتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۲/ ۱۰۰۰۳

 

 

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=2954

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے