فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کی فائرنگ، ۴ شہید درجنوں زخمی - خیبر

فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کی فائرنگ، ۴ شہید درجنوں زخمی

26 اکتوبر 2018 22:57

فلسطینیوں کے ہفتہ وار حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ہزاروں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ایک بار پھر غزہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کیا جس پر صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کردی۔
عینی شاہدین کے مطابق حق واپسی مارچ پر صہیونی فوجیوں کی شیلنگ اور فائرنگ میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ واپسی مارچ کا اہتمام کرنے والی اعلی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اور فلسطینیوں کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے یہ مظاہرے بدستور جاری رہیں گے۔
تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو سو سے زائد فلسطینی شہید اور بائیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور سات سال سے جاری غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد؍خ؍۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
  • linkedin
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=13915

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے