فلسطین اور قدس کی آزادی کا واحد راستہ امت مسلمہ کا اتحاد: روسی مفتی اعظم - خیبر

فلسطین اور قدس کی آزادی کا واحد راستہ امت مسلمہ کا اتحاد: روسی مفتی اعظم

28 نومبر 2018 09:17

شیخ نفیع اللہ عشیروف” نے کہاکہ وحدت کے بغیر اسلامی ممالک فلسطین اور قدس کو آزاد نہیں کرواسکتے، لہذا تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے وحدت اور یکجہتی کے فروغ کے لئے اقدام کریں۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں منعقدہ وحدت کانفرنس میں شریک روس کے مفتی اعظم ” شیخ نفیع اللہ عشیروف” نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وحدت کے بغیر اسلامی ممالک فلسطین اور قدس کو آزاد نہیں کرواسکتے، لہذا تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے وحدت اور یکجہتی کے فروغ کے لئے اقدام کریں۔
انہوں نے کہا ہم اس بات کا مشاہدہ کر رے ہیں کہ امریکہ دنیا میں اسلامی ممالک کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرکے انہیں غربت اور مفلسی کا شکار بنا رہا ہے اور مسلمانوں کے مال و ثروت کا استعمال کر کے انہیں ایک دوسرے کے دست و گریباں کر رہا ہے۔
شیخ عشیروف کا کہنا تھا کہ ہم آج امام خمینی رح کے فرمودات کے ذریعہ امریکہ اور دنیا کے مستکبرین کو شکست دے سکتے ہیں اور امام خمینی رح کا سب سے اہم فرمان مسلمانوں کے درمیان وحدت کا قیام ہے۔

تقریب نیوز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=15587

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے