فلسطین میں چودہویں واپسی مارچ ریلی، ۲ شہید ۴۱۵ زخمی - خیبر

فلسطین میں چودہویں واپسی مارچ ریلی، ۲ شہید ۴۱۵ زخمی

30 جون 2018 12:56

گزشتہ روز جمعہ کو غزہ میں اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہروں پر صہیونی فوج نے فائرنگ کر کے کم سے کم دو فلسطینیوں کو شہید اور ۴۰۰ سے زائد کو زخمی کر دیا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، غزہ میں جمعہ کے روز نکالی گئیں احتجاجی ریلیوں میں صہیونی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ۱۳ سالہ بچہ یاسر امجد ابوالنجا اور ۲۴ سالہ نوجوان محمد فوزی محمد الحمایدہ شہید ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ۴۱۵ زخمی ہوئے فلسطینیوں کے درمیان چھے بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے گزشتہ تین مہینے سے جاری فلسطین میں واپسی مارچ ریلیوں پر اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے تا حال ۱۴۰ فلسطینی شہید اور ۱۵ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

منبع: http://fa.alalam.ir/news/3645861/2

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۴/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=6899

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے