فلسطین کی آزادی اللہ کا وعدہ ہے: امام خامنہ ای - خیبر

فلسطین کی آزادی اللہ کا وعدہ ہے: امام خامنہ ای

17 مئی 2018 23:49

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا دار الحکومت ہے اور اللہ کے فضل سے فلسطین دشمنوں کے شر سے آزاد ہو گا۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ: رہبر انقلاب اسلامی نے ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن منعقدہ تلاوت قرآن کریم کی افتتاحی محفل کے دوران قرآن کریم سے نزدیک ہونے اور اس پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل و مشکلات مخصوصا فلسطین کے افسوسناک حالات اور حالیہ دنوں صہیونی ریاست کے جرائم امت مسلمہ کی قرآن کریم سے دوری کا نتیجہ ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا: بیت المقدس فلسطین کا دار الحکومت ہے اور اللہ کے فضل سے دشمنوں کے شر سے آزاد ہو گا، امریکہ اور اس کے چیلے اس وعدہ الہی کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں سکیں گے۔
انہوں نے قرآن کریم کی تعلیمات کو زندگی کے ہر گوشے کے لیے لازمی قرار دیتے ہوئے عالم اسلام بالخصوص فلسطین کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: حالیہ چند دنوں میں جعلی اور خبیث صہیونی ریاست نے دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا ایسے میں بعض شکوہ کرتے ہیں کہ کیوں امریکہ اس کے خلاف کوئی موقف اختیار نہیں کرتا حالانکہ آپ کو معلوم نہیں ہے کہ خود امریکہ اور مغربی حکومتیں ان جرائم میں شامل ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی امت، اسلامی حکمران اور اسلامی حکومتوں کو تاکید کی کہ ان جرائم کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کریں اور کہا: قرآن نے ہمیں سیکھایا ہے کہ دین کے دشمنوں اور کفار کے مقابلے میں ڈٹ جاؤ اور آپس میں مہربانی سے پیش آؤ لیکن آج قرآن سے دوری کے نتیجے میں اسلامی دنیا میں مسلمانوں کے درمیان جنگ و جدال ہے اور دشمنوں کے سامنے تسلیم ہیں۔
امام خامنہ ای نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلام کے ساتھ دشمنیاں ختم نہیں ہوں گی فرمایا: اگر اسلامی امت قرآن کریم سے نزدیک ہو جائے تو جیسا کہ قرآن نے کہا ہے کہ بغیر کسی شک کے دشمنوں پر غالب آ جائے گی، یہ اللہ کا وعدہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ختم شد/خ/ب/۲۰۱/ ۱۰۰۰۳

  • facebook
  • googleplus
  • twitter
  • linkedin
لینک خبر : https://kheybar.net/?p=3154

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے